عدالتی احکامات کیخلاف جیکب آباد میں عطائیوں کا احتجاج ،سیل کی گئی کلینک اور لیبارٹریز بھی کھل گئیںضلع انتظامیہ بے بس

منگل 15 نومبر 2016 16:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) عدالتی احکامات کے خلاف جیکب آباد میں عطائیوں کا احتجاج ،سیل کی گئی کلینک اور لیبارٹریز بھی کھل گئیںضلع انتظامیہ بے بس تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود جیکب آباد میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹر آزادی سے کلینک کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جن کے سامنے ضلع انتظامیہ بے بس ہو گئی ہے عطائیو ں نے گزرشتہ روز احتجاجی جلوس نکال کر کلینکس سیل کرنے کے خلاف سخت احتجاج کر کے مطالبہ کیا کہ ہمیں بے روزگار نہ کیا جائے دوسری جانب مختیارکار عباس سدھایو کی جانب سے ڈی سی آغا شاہنواز بابر کے حکم پرپولیس اور محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ اولڈ میونسپل روڈ پر غیر قانونی لیبار ٹریز پر چھاپہ مارا گیا تو کھلبلی مچ گئی مختیارکار کی جانب سے 2لیبارٹریز اور 4کلینکس سیل کردی گئی جبکہ عطائی ڈاکٹر فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے مختیارکار کے جانے کے بعد سرکاری سیل توڑ کر لیبارٹریز اور کلینکس دوبارہ کھل گئیں ہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستان میڈیکل ایسوسئیشن کے ڈاکٹر رام چوہدری نے کہا کہ ڈسپینسر کو کلینک کھولنے کا اختیار نہیں پی ایم ڈی سی کا تصدیق شدہ ہی کلینک کھول سکتا ہے جیکب آباد سمیت پورے ملک میں اسے لوگوں نے کلینکس کھولی ہیں جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے پاس کام کرتے تھے اور وہ اب خود کو ڈاکٹر کہلو ارہے ہیںانسانی زندگی سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی اچھا اقدام ہے حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :