بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے پاکستان دفاع کی پوری صلاحیت رکھتاہے ‘چوہدری نصراللہ کجلہ

منگل 15 نومبر 2016 16:02

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) یونین کونسل مہتہ سوجا کے چیئرمین راناقربان علی اوروائس چیئرمین چوہدری نصراللہ کجلہ نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب کاپانی روکنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت بدترین آبی جارحیت کا مظاہرہ کررہاہے اور دوسری طرف بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 7جوانوںکی شہادت بڑاالمناک سانحہ ہے بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے پاکستان دفاع کی پوری صلاحیت رکھتاہے دراصل بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے اور خطے میںپوری بدمعاشی کررہاہے جواسے بڑی مہنگی پڑے گی اسے معلوم ہوناچاہیے پاکستانی قو م میںوطن کے دفاع کیلئے پوراجذبہ پایاجاتاہے اور پاکستان کابچہ بچہ پورے جذبہ سے سرشارہے اوروطن کی خاطر کٹ مرنے کیلئے تیارہے بھارت ہوش کے ناخن لے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بھارتی اشتعال انگیزی کوغیراعلانیہ جنگ قراردیکر معاملہ کو سلامتی کونسل میںاٹھایاجائے اور بھارت کی نیچ حرکتوں کاعلم پوری دنیاکوہوناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :