Live Updates

تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلے ،ْ تمام حقیقت سامنے آ گئی ہے ،ْ وزیر دفاع خواجہ آصف

سپریم کورٹ میں کل بھی فتح ہوئی تھی اور یقین ہے پھر انصاف ملے گا ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 16:06

تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلے ،ْ تمام حقیقت سامنے آ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلے ،ْ تمام حقیقت سامنے آ گئی ہے ،ْسپریم کورٹ میں کل بھی فتح ہوئی تھی اور یقین ہے پھر انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ذات کو پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز کے سامنے پیش کرنے کا کہا تاہم اس کے باوجود مخالفوں نے شور مچایا ہوا ہے تاہم شکر ہے کہ اب کارروائی شروع ہو چکی ہے اور دونوں فریقین اس ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے اپنے اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلے اور تمام حقیقت آپ کے سامنے آ گئی، ہمیں عدالت عظمی پر پورا اعتماد ہے ،ْہماری کل بھی فتح ہوئی تھی اور پورا یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے پھر انصاف ملے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے خود کو ہر فورم پر پیش کرنے کی کوشش کی تاہم شکر اداکرتے ہیں کہ عدالت کی کارروائی شروع ہوگئی ہے اور دونوں فریقین عدالت کے سامنے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات