پیپلز پارٹی اور پوری قوم شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے

بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کشمیر میں اپنی ریاستی تشدد سے توجہ ہٹانے کے لئے کررہاہے،سینیٹر شیری رحمان

منگل 15 نومبر 2016 16:12

پیپلز پارٹی اور پوری قوم شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پوری قوم شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کئے گئے بیان میںشیری رحمان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے پاکستان حکومت بین الاقوامی برادری کے سامنے اپنے موقف کو مضبوط انداز میں پیش کرے اور اقوام عالم میں اپنی قوم کا موقف لے کر جائے ۔

پاکستان کا دفاع پوری قوم کر رہی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ مودی حکومت بلا اشتعال سرحد پار فائرنگ کرکے کیا پیغام دینا چاہتی ہی ۔ ایسے اقدامات بھارت کشمیر میں اپنی ریاستی تشدد سے توجہ ہٹانے کے لئے کررہاہے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔