وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور فنانس ڈویژن کے حکام کا اجلاس، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے
منگل 15 نومبر 2016 16:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرمایہ اور کالے دھن کے لئے بے نامی ٹرانزیکشنز کے استعمال کو روکنے کے لئے حال ہی میں قومی اسمبلی نے بے نامی قانون بھی پاس کیا ہے۔
اسی طرح حکومت نے پراپرٹی کی قدر کے تعین اور متعلقہ ٹیکس کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان ٹیکس معاملات میں او ای سی ڈی کثیر الجہتی کنونشن برائے باہمی انتظامی معاونت کا بھی رکن بن گیا ہے، اس کے علاوہ کمپنیز گلوبل رجسٹر آف بینیفیشل اونر شپ جیسے نئے اقدامات بھی کئے گئے ہیں جس سے بدعنوانی کے خاتمے اور آف شور سرمایہ کاریوں سے متعلق چیلنجز کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ گورننس میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ قانون سازی سمیت مختلف اصلاحات و اقدامات کے نتیجے میں دہشت گردی کی لعنت اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت میں موثر کمی لائی گئی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ان قوانین اور اقدامات کے موثر اور تیز نفاذ کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور بہتری لانے کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے موثر تجاویز دی جائیں۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور ایف ایم یو کے سینئر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.