Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کوختم نہیں کرسکتے۔عمران خان

اسمبلی میں جاکرکرپٹ وزیراعظم کو تسلیم نہیں کرسکتے،بائیکاٹ ختم نہ کرنے وجہ وزیراعظم ہیں،نوازلیگ اب فلیٹس کے بارے نئی کہانی لے کرآئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 16:27

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کوختم نہیں کرسکتے۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کوختم نہیں کرسکتے، اسمبلی میں جاکرکرپٹ وزیراعظم کو تسلیم نہیں کرسکتے،بائیکاٹ ختم نہ کرنے وجہ وزیراعظم ہیں،نوازلیگ اب فلیٹس کے بارے نئی کہانی لے کرآئی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک سفیرکی دخواست پرمشاورت کی کہ کیا ہمیں مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے یا نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ترکی کے لوگوں سے جو پیارہے وہ شاید چین کے لوگوں سے بھی نہ ہو،لیکن ہم نے مشاورت کی کہ ہم یہ بائیکاٹ ختم نہیں کرسکتے۔ہم اسمبلی میں جاکراس کرپٹ وزیراعظم کو تسلیم نہیں کرسکتے۔کرپٹ وزیراعظم کی صورت میں پارلیمنٹ میں شرکت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو7مہینے پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔اور خود کو تلاشی کیلئے پیس کرنا چاہیے تھا۔عمران خان نے کہا کہ نوازلیگ اب فلیٹس کے بارے نئی کہانی لے کرآئی ہے۔ساری قوم نے دیکھا کہ نوازلیگ نے کتنی قلابازیاں کھائیں۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مزیدجھوٹ سامنے آئینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات