ڈسٹرکٹ ناظم دیر پائین نے یوتھ اور چلڈرن فیسٹیول کا افتتاح کردیا

منگل 15 نومبر 2016 16:39

دیر لوئر۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ ناظم دیر پائین حاجی محمد رسول خان نے یوتھ اور چلڈرن فیسٹیول کا افتتاح کردیا جو تیمرگرہ ریسٹ ہائوس میں تین دن جاری رہے گا. ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد ،اے سی تیمرگرہ محمد ایاز مہمند اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ،تحصیل ناظم تیمرگرہ محمد ریاض،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ ،،تحصیل ناظم منڈہ ہمایوں خان ،اور دوسرے ڈسٹرکٹ کونسل مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تین دن میلے میں رنگارنگ علاقے کے پرانے کھیل گلی ڈنڈا اورپیندرو وغیرہ کھیلے جائینگے۔میلے میں مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ میلے میں پشتو مزاحیہ سٹیج فنکار میراوس بھی مزاحیہ خاکے پیش کرینگے۔میلے میں پشتو مشاعرہ کابھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ خطاطی،نعت خوانی ،قرات اور تقاریر کے مقابلے بھی ہونگے ۔اس حوالے سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔