ایبٹ آباد،کالج روڈسی45 سالہ شخص کی نعش برآمد

منگل 15 نومبر 2016 16:47

ایبٹ آباد،کالج روڈسی45 سالہ شخص کی نعش برآمد
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایبٹ آباد میںکالج روڈسی45 سالہ شخص کی نعش برآمد کر لی گئی ۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کالج روڈ پر واقع انصاف میڈیکل سٹور کے قریب سے ایک 45سالہ شخص کی لاش ملی۔ جس کی اطلاع کینٹ پولیس کو دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔ بعدازاں مذکورہ لاش کی شناخت نوراحمد ولدحبیب سکنہ محلہ قاضیاں جھنگی سیّداںکے طور پر ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بظاہر ایسا لگتاہے کہ نوراحمد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعدہی سامنے آئے گی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔