نجی بینک میں فراڈ کرنے والے ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

منگل 15 نومبر 2016 16:47

نجی بینک میں فراڈ کرنے والے ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سینئر سول جج عبد الغفور کاکڑ نے ننجی بینک میں فراڈ کرنے والے بینک ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے ملزم سعد خان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم بینک میں سینئر فنانشنل کنسٹلنٹ ہے،ملزم نے اکاونٹ ہولڈر سید اشفاق کے 24 لاکھ ترسٹھ ہزار نکلوائے،ملزم نے دس چیکوں پر جعلی دستخط کر کے رقم نکلوائی،ملزم کا بینک ملازموں سے آمنا سامنا کرایا جا چکا ہے،تکمیل تفتیش کے لیے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ حکم سنایا ۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل نے بینک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :