پارکوں اور پلے گراؤنڈ ز کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

منگل 15 نومبر 2016 16:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہا ہے کہ پارکوں اور پلے گراؤنڈز کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے سائٹ زون میں پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو صحت مند ماحول میسر آسکے۔ اس موقع پر بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گرائونڈز کی تعمیر ومرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔