اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز، کائی نیشکوری نے واورینکا کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا

منگل 15 نومبر 2016 16:59

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں جاپان کے کائی نیشکوری نے سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ میں جاپانی پلیئر نیشکوری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس پلیئر واورینکا کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔