پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت ملنا میرے لئے اعزاز ہوگا ،شیری رحمان سے کوئی اختلافات نہیں ، قمر زمان کائرہ

منگل 15 نومبر 2016 17:16

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء چودھری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت ملنا میرے لئے اعزاز ہوگا ،شیری رحمان سے کوئی اختلافات نہیں ۔

(جاری ہے)

مظہر نور ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب کی صدارت کا فیصلہ دبئی اجلاس میں کیا جائیگا ،پنجاب کی سات ڈویژنز ہیں جس میں سے پانچ وسطی پنجاب میں ہیں اگر قیادت نے مجھے ذمہ داری سونپی تو یہ میرے لیے اعزاز ہوگا ،میڈیا میں ہونیوالی سرگوشیوں پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کی صدارت سے انکار کیا تھا لیکن اس وقت حالات کچھ اور تھے ، انہوں نے کہا کہ شیری رحمن نہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدہ کی امیدوار ہیں نہ ہی میرا ان سے کوئی اختلاف ہے وہ بطور کولیگ میری اچھی دوست ہیں، انہوں نے کہا کہ دبئی میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں پنجاب کی صدارت اور سیکرٹری جنرل کے عہدے کا فیصلہ کیا جائیگا ۔