نیفا کا شعاعوں کے ذریعے غذائیت سے لیس اور طویل المیعاد محفوظ خوراک کی تیاری عظیم کامیابی ہے،انیسہ زیب طاہرخیلی
منگل 15 نومبر 2016 17:16
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے نیو کلیئر ادارہ برائے خوراک و زراعت (نیفا) ترناب پشاور میں شعاعوں کے ذریعے محفوظ کردہ "دیرپا اور محفوظ رکھی جانے والی تیار خوراک "کے حوالے سے دوسری ایک روزہ ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
ورکشاپ سے ڈائریکٹر نیفا ڈاکٹر احسان الله ، چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر اورنگزیب و دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا اورنیفا کے سائنسدانوں کی تیارکردہ اس تیار خوراک کی افادیت اور خوبیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ورکشاپ میں سائنسدانوں،محقیقین، دفاعی اداروں اور پولیس و زراعت کے شعبہ جات سے وابستہ حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ نیفا کے سائنسدانوں نے اپنی کمال مہارت سے نہ صرف فصلوں کی بہتر پیداواری اقسام متعارف کرائی ہیں بلکہ نیوکلیائی طریقوں سے پھلوں کی حفاظت کیلئے بھی مفید طریقے وضع کئے ہیں اور اس ادارے کی بدولت زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بھی نہایت اہم کام ہو ا ہے جو ہماے سائنسدانوں کی کائوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ نیفا متعدد زرعی تحقیقاتی اداروں سے باہمی رابطے میں رہ کر یہاں پر مختلف زرعی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ مختلف قدرتی آفات اور نامساعد حالات کی وجہ سے متاثرہ ہے اور یہاں پر غربت بھی ہے لہذا ایسے حالات میںنیفا کی تیارکردہ دیرپا اور محفوظ تیار خوراک انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی و بیرونی حالات کے تناظر میں ہمیں اتفا ق و اتحاد کی ضرورت ہے اور اپنے دفاعی اداروں اور افواج کی بیک اپ سپورٹ ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے لہذا اس سلسلے میں نیفاکی تحقیقاتی کوششوں کے نتیجے میں تیار کردہ اس خوراک کو ہماری افواج کیلئے استعمال میں لانا انتہائی خوش آئند بات ہے ۔انہوں نے نیفا کے نئے زیر غور منصوبوں حلال فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف جیمالوجی کے قیام کو بے حد سراہااور کہا کہ اس ضمن میں صوبائی حکومت اور ان کی طرف سے نیفا کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیفا بیرون ملک مختلف فورمز پر بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو ڈائی ورسٹی کے شعبوں میں ملک کی نمائندگی کرتا آرہا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر حکومت جیمز اینڈ جیمالوجی کا ادارہ بنارہی ہے اور نیفا کے باہمی تعاون سے ہم اس سلسلے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معدنیات اور جم اسٹون اس صوبے کے قیمتی اثاثہ جات میں شامل ہیںاور یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ نیفا کے سائنسدان قیمتی پتھروں کو تابکاری شعاعوں کے ذریعے مزید بیش قیمت بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں جس سے ہماری معیشت مزید بڑھے گی ۔انہوں نے نیفا کے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ایجادات کو محض لیبارٹریزتک محدود نہیں رکھتے بلکہ ان کے فوائد کو عوام تک پہنچا رہے ہیںاور خاص طور پر خوراک و زراعت کے تحقیق کا حقیقی مقصد بھی یہی ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں کو ایسے طریقے وضع کرنے چاہئے جن سے عام لوگوں کو فوائد حاصل ہوں اور ان کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.