راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال میں 80فیصد تک بہتری آگئی ہے ‘خواجہ سلمان رفیق

لاہورمیں ڈی ایچ اے ، گلبرگ ٹائون اور سمن آباد ٹائون سے ابھی مریض رپورٹ ہو رہے ہیں‘مشیر وزیرا علی پنجاب

منگل 15 نومبر 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ اسلام آباد او رراولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال میں 80فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے اور جڑواں شہروں سے مریض کم رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم ابھی کافی ویجیلنٹ رہنے کی ضرورت ہے،تمام سرکاری محکموں اور ضلعی حکومتوں نے ڈینگی کی روک تھام میں انتھک محنت کی ہی-انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران، ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے نمائندوں ، پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس ، ای ڈی او ہیلتھ لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملتان، اٹک، فیصل آباد اور جہلم کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا-اجلاس کو بتایا گیاکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں اب صرف 65مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 41کا تعلق اسلام آباد اور 20کا راولپنڈی سے ہے جبکہ چار مریض دوسرے صوبے سے ہیں- ڈی سی او راولپنڈی نے بتایا کہ جڑواں شہروں سے اب ڈینگی مریض سنگل فگرمیں رپورٹ ہورہے ہیں -اجلاس میں بتایاگیا کہ لاہور میں ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی ، گلبرگ ٹائون اور سمن آباد ٹائون سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں اور بعض علاقوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے ساتھ عوام تعاون اور گھروں میں سرویلنس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

متعلقہ عنوان :