کراچی،حساس ادارے کی کارروائی ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) کراچی ایئرپورٹ کے قریب حساس ادارے کی کارروائی میں 2 مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان عدنان اور ضیا کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پی آئی بی کالونی میں فوجی اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :