جہانگیر بدر کی رحلت پیپلز پارٹی کیلئے عظیم نقصان ہے ،مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،حاجی علی مدد جتک ،سردار سربلند جوگیزئی

منگل 15 نومبر 2016 17:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے ممبران حاجی علی مدد جتک اور سردار سربلند جوگیزئی نے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی رحلت کو پارٹی کے لئے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پارٹی کے لئے بہت خدمات سرانجام دی ہیںجو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اٴْنہوں نے تمام زندگی پیپلز پارٹی کے خدمت میں گزاری پارٹی کو منظم فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا مشکل وقت پارٹی کے ساتھ رہے جہانگیر بدر کی رحلت پارٹی کے لئے عظیم سانحہ ہے مرحوم کے پارٹی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے جنرل ضیاء اور مشرف کے دور میں جیل کی صعوبتیں برداشت کی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات سے ایک مخلص اور سچے کارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کی پیپلزپارٹی کے لیے قربانیاں بھولی نہیں جا سکتیں اس دکھ کی گھڑی میں پیپلزپارٹی بلوچستان ان کے لواحقین کہ غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ا ور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :