انٹرنیشنل فٹبالرز میں داڑھی رکھنے کا رجحان فروغ پذیر

میسی ، جو لیڈلے ، ڈیگو کوسٹا اور اولیورڈ جیروڈ کے داڑھی رکھنے کے سٹائل کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے

منگل 15 نومبر 2016 17:24

انٹرنیشنل فٹبالرز میں داڑھی رکھنے کا رجحان فروغ پذیر
ْلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)انٹرنیشنل فٹبالرز میں آج کل داڑھی رکھنے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے ۔ میسی سمیت کئی نامور کھلاڑی اپنی سٹائلش داڑھیوں کی وجہ سے ٹرینڈ سیٹرز بن گئے ہیں ۔کھیل کے ساتھ اگر سٹائل بھی ہو تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل فٹبال پلیئرز ماضی میں منفرد ہیئر سٹائلز کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن آج کل کھلاڑیوں میں داڑھی رکھنے کا فیشن بہت اِن ہے ۔

بارسلونا کے سٹار پلیئر میسی کی سفید رنگ کی داڑھی کے تو کیا ہی کہنے ۔ ان کا یہ نیا انداز مداحوں کو خوب بھایا ۔ کرسٹل پیلس کے جو لیڈلے نے بھی اپنا انداز بدل لیا ہے،چیلسی کے سینیئر پلیئر ڈیئگو کوسٹا اور آرسنل کے اولیور جیروڈ کی شخصیت بھی داڑھی رکھنے کے بعد بالکل بدل گئی ہے،، فٹبالرز میں داڑھی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔