ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک میں امریکہ کی شمولیت ’’ اچھی ‘‘ بات ہو گی ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

اے آئی آئی بی ایک آزاد ، کثیر الجہتی ادارہ ہے جس کے نئی رکنیت کی منظوری بار ے میں اپنے قواعد اور طریقہ ہائے کار ہیں

منگل 15 نومبر 2016 17:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین نے منگل کو کہا کہ وہ اگر امریکہ ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک ( اے آئی آئی بی ) میں شامل ہو سکتا ہے تو ’’یہ اچھا ہو گا ‘‘۔وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے ان خیالات کا اظہار آیا چین امریکہ کے بیجنگ میں قائم کثیر الجہتی ترقیاتی بنک میں امریکہ کی شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے کے بارے میں پوچھے جانیوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوا کیا۔

رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ کے جنوبی چین مارننگ پوسٹ نے کہا کہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جیمز ولسے نے اخبار کے نام ایک مراسلے میں اوباما حکومت کی طر ف سے اے آئی آئی بی کے قیام کی مخالفت کو ’’ ایک سٹرٹیجک غلطی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جینگ نے کہا کہ اے آئی آئی بی کا مقصد ایشیاء میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینا اور متعلقہ سرمایہ کاری کی مانگ کو پورا کرنا ہے ، یہ ایک کھلا اور مشمولہ کثیر الجہتی ادارہ ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اے آئی آئی بی میں شامل ہوتا ہے تو یہ اچھی بات ہو گی ، ہم نے انتہائی آغاز سے یہ رویہ اختیار کیا ہے ، چائنا کے ایما پر اے آئی آئی بی کا قیام باضابطہ قیام 25دسمبر 2015ء کو کیا گیا ،امسال جنوری میں کام کرنا شروع کیا ہے ، اس کے اب 57ارکان ہیں اور منظور شدہ سرمائے کی مالیت 100بلین امریکی ڈالر ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ تا ہم اے آئی آئی بی ایک آزاد کثیر الجہتی ادارہ ہے جس کے نئی رکنیت کی منظوری کے بار ے میں اپنے قواعد اور طریقہ ہائے کار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین اے آئی آئی بی کے دوسرے ارکان کی طرف سے سٹینڈ نہیں لے سکتا ۔

متعلقہ عنوان :