آزاد کشمیر حکومت خطہ سے بے روزگاری ختم کرنے اور ریاستی وسائل کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ریاستی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے ‘پینے کے پانی کی قلت سے شہری پریشان ہیں

جموں وکشمیر لبریشن لیگ سعودی عرب کے آرگنائزر خواجہ محمد رمضان بٹ کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جموں وکشمیر لبریشن لیگ سعودی عرب کے آرگنائزر خواجہ محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت خطہ سے بے روزگاری ختم کرنے اور ریاستی وسائل کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ریاستی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے پینے کے پانی کی قلت سے شہری پریشان ہیں جبکہ بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیاں ریاستی دریائوں کا قدرتی بہائو تبدیل کر کے لاکھون افراد کی زندگیوں کو دائو پر لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

رمضان بٹ نے کہا کہ ہائیڈرل منصوبہ جات کے ریاست سے معاہدے نہ ہونا ہماری غلامی کا ثبوت ہے۔لبریشن لیگ کے رہنماء نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ریاستی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پترینڈ پراجیکٹ نیلم جہلم پراجیکٹ کوہالہ پراجیکٹ کروٹ پراجیکٹ کے علاوہ دیامر اور بونجی ڈیموں کے معاہدے مقامی حکومتوں کے ساتھ نہ کرنا ریاستی وسائل پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔رمضان بٹ نے کہا کہ ایک طرف آزادی کی جدوجہد کرنے کے جرم میں گولیاں اور دوسری طرف قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر کے کشمیریوں سے آزادی کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہا ہے جس کیخلاف لبریشن لیگ نظرییہ خورشید کے مطابق آزادانہ استصواب رائے کیلئے تسلیم کشمیر کے ایجنڈے کے تحت جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :