مظفرآباد‘سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن نے غریبوں کے دل جیت لئے‘ یتیموں کی فری تعلیم کیلئے سکول قائم

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) دارالحکومت میں سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن نے غریبوں کے دل جیت لیے، یتیموں کے لیے فری تعلیم کے لیے سکول قائم، تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمال فاونڈیشن کے اہم کارنامے،عوامی حلقوں کی طرف سے جمال فاونڈیشن کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق ریاستی دارالحکومت میں جمال فاونڈیشن نے یتیموں ، غریبوں اور بے کس افرادکے لیے بڑے بڑے کارنامے سر انجام دینا شروع کر رکھے ہیں جمال فاونڈیشن نے یتیم اور غریب طلبا کے لیے چہلہ مظفرآباد میں ایک فری تعلیمی ادارہ قائم کر رکھا ہے او ر یتیم طلبا کو مفت تعلیم دی جارہی ہے اس کے ساتھ جمال فاونڈیشن نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون بھی فرہم کیا جاتا ہے،جمال فاونڈیشن کو مظفرآباد کے عوامی حلقوں نے بہترین کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :