ْ بھمبرسیکٹر میں پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے ‘بھارت تحریک آزاد& کشمیر کو عالمی منظر عام سے ہٹانے کیلئے سینئر فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے‘صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 17:28

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بھمبرسیکٹر میں پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے ‘بھارت تحریک آزاد& کشمیر کو عالمی منظر عام سے ہٹانے کیلئے سینئر فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ہم بھارتی حکمرانوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیری ان کے ہر ظلم و ستم کو برداشت کرتے ہوئے حق خودارادیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کااظہار صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر اور دلیر فوج ہے ٹڈی دل بھارتی فوج اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم اور سیزفائر لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ باری پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایٹمی جنگ میں بھارت پر فوقیت رکھتا ہے اگر ایسے حالات رہے تو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستانیوں و کشمیریوں کو جنگ کی راہ اپنانا پڑے گی جس کی لپیٹ میں عالمی امن بھی آسکتا ہے اقوام متحدہ اور عامی برادری بھارت کو اس کے ناپاک عزائم سے بازر کھیں ورنہ پاک افواج اس کے دانت کھٹے کرنے کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :