نوازشریف دسمبرختم ہونے سے پہلے گھرچلے جائینگے۔سابق گورنرلطیف کھوسہ کادعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 17:18

نوازشریف دسمبرختم ہونے سے پہلے گھرچلے جائینگے۔سابق گورنرلطیف کھوسہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف دسمبرختم ہونے سے پہلے گھرواپس چلے جائینگے، نوازشریف جب تک اقتدارمیں ہیں مکمل انصاف نہیں مل سکتا، جہانگیربدرذولفقار علی بھٹوکے سپاہی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں مرحوم جہانگیربدرکی رہائشگاہ پراظہارتعزیت کر نے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جب تک اقتدارمیں ہیں مکمل انصاف نہیں مل سکتا۔بالاآخر حق سچ کی فتح ہوگی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا جرم ہمارے وزیراعظم سے بہت بڑاہے۔ہمارے وزیراعظم کوسزادیکرگھربھیج دیاجاتاہے۔نوازشریف دسمبرختم ہونے سے پہلے گھرواپس چلے جائینگے۔دسمبر ڈیڈلائن ہے۔

متعلقہ عنوان :