شفافیت اور گڈگورننس کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، ایس ای سی پی کو مالیاتی فراڈ،منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے تحقیقات کا اختیار دیدیا گیا ، قومی اسمبلی کی سے منظور بے نامی قانون سے کالے دھن اور بلیک منی کی روک تھام میں مدد ملے گی ،کمپنیوں کی رجسٹریشن سے کرپشن میں کمی آئے گی ، آپریشن ضرب عضب، اصلاحات اورمتعلقہ قانون سازی سے دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں موثر ثابت ہوئے ہیں
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 17:46
(جاری ہے)
اجلاس میں ایف بی آر ،وزارت خزانہ اور فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے مختلف قوانین اور اصلاحات کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت میں شفافیت اور گڈگورننس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں،کمپنیز آرڈیننس 2016حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے،جس کے تحت ایس ای سی پی کو فراڈ،منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے تحقیقات کا اختیار دیا گیا ہے،حال ہی میں قومی اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے بے نامی قانون سے کالے دھن اور بلیک منی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔گور نمنٹ نے پراپرٹی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے بھی اقدامات کیے ہیں،پاکستان میں او ای سی ڈی کنونشن دستخط کیے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اصلاحات اور اس حوالے سے قوانین سازی دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں موثر ثابت ہوئی ہے۔وزیرخزانہ نے قوانین پر فوری اور موثر عملدرآمد پر زوردیاتاکہ اس حوالے سے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے اس حوالے سے قوانین میں بہتری لانے اور خامیوں کو دور کرنے پر بھی زور دیا ۔(خ م+وخ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.