شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 10سالہ لڑکا جاں بحق

منگل 15 نومبر 2016 17:48

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 10سالہ لڑکا جاں بحق
راجن پور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 10سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق راجن پور کے تھانہ کوٹ مٹھن کے نواحی علاقہ موضع تونگ میں محمداقبال جتوئی نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میںان کا ہی رشتہ دار 10سالہ لڑکا جاویدگولی لگنے سے موقع پر جابحق ہوگیا، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجن پور عبدالرحمن عاصم نے "اے پی پی"کو بتایا کہ تھانہ کوٹ مٹھن میں دولہاسمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :