راجن پور میں بچوں کو 23نومبر سے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،ڈی سی او

منگل 15 نومبر 2016 17:48

راجن پور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ضلع راجن پور کے 49یوسیز میں پانچ سال تک کے 3لاکھ 92ہزار سے زائد بچوں کو 23نومبر سی25نومبر تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تمام متعلقہ ادارے قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں اور علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کی اہمیت کو اجاگر کریں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان لطیف خان،اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ ،ڈی ایچ او ،ڈپٹی ڈی ایچ او،ڈی ایس پی، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر علی ہاشم،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،جلیل الرحمان صدیقی،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول،آفتاب شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ اس مہم میں 1054ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران مختلف مراکز کا دورہ کریں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :