جنگلات اگانے کی مہم سے ملتان کوخارج کرنے پرملتان چیمبر کااحتجاج

منگل 15 نومبر 2016 17:48

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سائوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی (ایف پی ایف سی )کی طرف سے نئے جنگلات اگانے اورموجودہ جنگلات کے تحفظ کے پروگرام سے ملتان کوخارج کرنے پرایوان صنعت وتجارت ملتان نے احتجاج کیاہے ۔

(جاری ہے)

ایوان تجارت وصنعت ملتا ن کی طرف سے سائوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کو اپے فیصلے پرنظرثانی کرنے اوراس فیصلے پرچیمبرکے نمائندوں سے میٹنگ کرنے کیلئے کمپنی کے نمائندوں کوجلدازجلد چیمبرمیں بریفنگ دینے کے لئے مدعوکیاگیاہے ۔

ایوان تجارت وصنعت ملتان کے مطابق ملتان کے علاوہ شجاعباد اورجلالپورپیروالااوردیگرعلاقوں میں وسیع رقبہ موجودہے ۔ایس پی ایف سی کے آفیسر سیدمحمدابوبکرکے مطابق ملتان کو اس مہم سے خارج کرنے کی بڑی وجہ اس علاقہ میں ’’پنجاب فاریسٹری ،وائلڈلائف اینڈفشریز‘‘ڈیپارٹمنٹ کی بہت کم جگہ کی دستیابی ہے تاہم وہ جلد ازجلد ایوان تجارت ملتان میںبریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :