ٹریکٹر ٹرالی سے اوور لوڈنگ خاتمے کے لئے ٹیمیںتشکیل دی جاچکی ہیں،عاصمہ ناز

منگل 15 نومبر 2016 17:50

چیچہ وطنی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عاصمہ ناز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہرات کی پائیداری اور دیر پا استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ نے ٹریکٹر ٹرالی پرگنے کی اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی سی او شوکت علی کھچی کی خصوصی ہدایت پر اوور لوڈنگ خصوصاًً گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے اوور لوڈنگ کے خاتمہ کے لئے ضلع بھر میںٹیمیںتشکیل دی جاچکی ہیںجس میں سے ایک کی سربراہی وہ خود جبکہ دوسری کی موٹر وہیکل ایگزامینراور تحصیلوںمیں ٹریفک پولیس انچارج اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک 40گاڑیاں چیک کیں۔اوورلوڈنگ پر 8کے چلان اور 3کو بندکرکے 10500جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر کنڈوں پر اوور لوڈ گاڑیوں کا وزن چیک کیا جارہا ہے اور اوور لوڈنگ ثابت ہونے پر اضافی سامان اتار کر گاڑی ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے مالکان اورگڈز ٹرانسپورٹر کسی بھی مسائل سے بچنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنی سطح پر آگہی مہم چلائیںاور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے تمام سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے مختلف ایکسل کی گاڑیوں میں وزن کی مقدار طے کی ہے جس کے تحت ایک ایکسل گاڑی17.5، دو ایکسل27.5اور تین ایکسل3705ٹن مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ٹریکٹر ٹرالیوں پر بھی وزن کا تعین کیا گیا ہے ۔