ترک صدرکی آمدپرپی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کیا۔خواجہ سعدرفیق
عمران خان کی ڈرٹی پالیٹکس کی وجہ سے چینی وزیراعظم کادورہ لیٹ ہوا،ملک کے منتخب وزیراعظم کوعمران خان کی توثیق کی ضرورت نہیں،قطرمیں کاروبارپرہم اپنے سارے کارڈزکیوں شوکرتے؟ اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔وفاقی وزیرریلوے کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 17:51
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ نہایت افسوسناک بات ہے کہ ترک صدرکی آمدپرتحریک انصاف نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کیا،عمران خان کی ڈرٹی پالیٹکس کی وجہ سے چینی وزیراعظم کادوری لیٹ ہوا،ملک کے منتخب وزیراعظم کوعمران خان کی توثیق کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔پاکستانی قوم ایل اوسی پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک بات ہے۔ترک صدرکی آمدپرتحریک انصاف نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کیا۔عمران خان کی ڈرٹی پالیٹیکس کی وجہ سے چینی وزیراعظم کادوری لیٹ ہوا۔(جاری ہے)
ملک کے منتخب وزیراعظم کوعمران خان کی توثیق کی ضرورت نہیں۔
عمران خان کی جلن کے علاج کیلئے ایسی برنال نہیں جس کولگاکرعلاج کیاجائے۔اگرعلاج نہ کیاگیاتو عمران خان اپنے اور قوم کیلئے نقصان دہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف نے قطرمیں بڑاوسیع پیمانے پرکاروبارشروع کیا۔وہ اپنی زندگی میں کہہ گئے تھے۔میرے بعداس کامنافع حسین نوازکودیاجائے۔اب کہتے ہیں کہ پہلے درست کیوں نہ کہا توعمران خان کوکیوں بتاتے وہ کیا چیف جسٹس ہیں۔ہم اپنے سارے کارڈزکیوں شوکرتے۔؟خواجہ سعدنے کہاکہ دھرناشوناکام ہوا،لیکن آپ نے معافی نہیں مانگی۔تحریک آزادی کشمیرکونقصان پہنچایا لیکن قوم سے معافی نہیں مانگی۔عمران خان نے ڈنکے کی چوٹ پرلندن میں ایک یہودی کی الیکشن مہم چلائی۔بلکہ یہ ایک ایساعمران کایہودی رشتہ دارتھا جس کے مقابلے میں پاکستانی تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان اور پاکستان کے قومی مفادکیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔عمران خان الزام تراشی کرتے ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کرتے اگرثبوت مانگے جائیں تو ردی کی ٹوکری اٹھا کرلے جاتے ہو۔اس موقعہ پرپریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری اور انوشہ رحمان اوردانیال عزیز نے بھی گفتگو کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.