فریحہ پروپز اور نعمان جاوید کا ازدواجی سفر محض ایک سال میں ہی ختم ہو گئی

عدالت نے فریحہ پرویز کی نعمان جاوید سے باہمی رضا مندی سے طلاق لینے کے بعد دائر خلع کا دعویٰ خارج کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور کی مقامی سول عدالت نے معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی رضا مندی سے طلاق لینے کے بعد دائر خلع کا دعویٰ خارج کر دیا ۔ سول جج عابد بشیر کے روبرو فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نعمان جاوید نے باہمی رضا مندی کے ساتھ فریحہ پرویز کو طلاق دے دی ہے۔

فریحہ پرویز کے وکیل نے طلاق نامہ کی نقل عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ طلاق ہونے کے بعد خلع کے لیے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔فریحہ پرویز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیملی کورٹ کے جج عابد بشیر چوہدری نے فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے 2015ء میں گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی تا ہم یہ بندھن زیادہ عرصے تک نہ چل سکا اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے چند ماہ قبل اپنے شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے گلوکار نعمان جاوید نے حال ہی میں ٹی وی اداکارہ جاناں ملک سے دوسری شادی کر لی ہے اور بعد ازاں فریحہ پرویز کو باہمی رضامندی سے طلاق دے دی جس کے بعد فیملی کورٹ نے خلع کا مقدمہ ختم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :