ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار حسین کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

معمولی نوعیت کے مقدمات کے 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

منگل 15 نومبر 2016 18:28

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار حسین نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا سول جج شاہد نصیب ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بابر جاوید ڈار ،سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابرعلی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جیل ہسپتال ، لیڈیز بیرک ، نو عمر قیدیوں کی بیرک ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ کیا ، کھانے کا معیار ، صفائی کے انتظامات چیک کیے۔ اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔

متعلقہ عنوان :