سی پیک منصوبہ گوادر سے تجارت ترقی وخوشحا لی کے عظیم سفر کا آغاز ہے ،حاجی عبدالجبار خان نیازی

اقتصادی راہداری کاخواب پورا ہونا قوم کی امنگوں کی ترجمانی ،آنیوالی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،رہنما پاکستان کسان اتحاد

منگل 15 نومبر 2016 18:28

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی رہنماتحصیل صدر حاجی عبدالجبار خان نیازی نے کہاکہ سی پیک منصوبہ گوادر سے تجارت ترقی وخوشحا لی کے عظیم سفر کا آغاز ہے اقتصادی راہداری کاخواب پورا ہونا پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی اورآنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔وہ یہاں صحافیوں اورکسانوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے سے ملکی زراعت ،تجارت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے ۔وزیراعظم میاںنوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے کاو شیں قابل تحسین ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے ملک دشمن قوتوں کے ہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور وہ پا کستا ن کو عد م استحکام سے دوچار کرنے کیلے اندرون ملک دہشتگردی اورسرحدوں پرکشیدگی کوہوا دے رہاہے۔انہوںنے کاکہ اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کوناکام بنادیں گے ملک وقوم کی سلامتی کیلے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :