پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 15 نومبر 2016 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے سیدہ سعدیہ دخترسید صفدر علی زیدی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی و قانونی مسائل (شرعی قوانین کی روشنی میں حل) ‘‘ کے موضوع پرمحمود احمدولدمحمد اسماعیل کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’اصول نقدروایات ۔

(جاری ہے)

محدثانہ اور استشراقی طرز تحقیق‘‘ کے موضوع پراوشہزاد مقصود خان ولدمقصود احمد کوکیمیکل انجئیرنگ کے مضمون میں ان کے’’پولیمر مرکبات کا حیاتیاتی اور انجینئرئنگ استعمال ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :