تمام علاقوں کو مساوی طور پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے ، مشتاق منہاس

عوام علاقہ کے مسائل ترجع بنیادں پر حل کیئے جائیں گے ، وزیر اطلاعات حکومت آزاد کشمیر

منگل 15 نومبر 2016 18:28

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ تمام علاقوں کو مساوی طور پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے ۔عوام علاقہ کے مسائل ترجع بنیادں پر حل کیئے جائیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھکی پندی محلہ نکرکے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں کو مساوی طور پر ان کے مسائل حل کیئے جائیں گئے ۔

تعمیراتی کام فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں جو فنڈز دستیاب ہونے پر شروع کیئے جائیں گئے ۔عوام علاقہ کے مسائل ترجع بنیادں پر حل کیئے جائیں گئے۔ایک دم ہی سارے علاقوں کے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا ایک علاقہ میں ایک ترقیاتی کام شروع ہو گا اور دوسرے علاقہ میں دوسری نوعیت کاترقیاتی کام شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

مقرین نے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

مقررین نے مشتاق منہاس سے مطالبہ کیا کہ جس سڑک پہ کام بند ہے یہ سڑک ٹوریزم کے فوغ کے لیے سب سے اہم سڑک ہے اس سڑک کی اہم خصوصیات میں یہ بھی شامل ہے کہ نعمان پورہ سے ڈھکی پندی ،کوپرہ ،چترہ ،بلار پوٹھ ،شہید گلہ سے ہوتی ہوئی تولی پیر سے جا ملتی ہے ۔جو وہ واحد سڑک ہو گی جو ضلع باغ کو تولی پیر کو سب سے کم فاصلہ پر ملائے گی۔دوسری خصو صیت اس سڑک کی یہ ہے کہ یہ سڑک بد امنی یا جنگ کی صورت میں ڈیفنس روڈ کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے ۔

اس لیے عوام علاقہ نے پُر ذور مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو ٹوریزم اور ڈیفنس روڈ کی نوعیت کی سڑک تعمیر کی جائے ۔اس پر مشتاق منہاس نے یقین دہانی کروائی کے تمام ترقیاتی کام شروع کیئے جائیں گئے۔تقریب کے اختتام کے بعد وزیر موصوف راجہ مشتاق منہاس نے جہاں اموات ہوئی تھی وہاں جا کر اظہار ہمدردی اور جاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :