گوادر پوٹ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ہے ،پاکستان بزنس گروپ

قوم اپنی بہاد افواج کے ساتھ مل کر پاکستان کے مستقبل کو بدلنے والے منصوبے کی حفاظت کیلئے سینہ سپر ہے،مہتاب چاولہ ،عبدالرحیم جانو ،یحییٰ پولانی

منگل 15 نومبر 2016 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے گوادر پوٹ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کا آغاز حکومت پاکستان اور خصوصی طور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملک کو ترقی کی راہ پرڈالنے کے عزم کا عکاس ہے ۔سی پیک منصوبہ دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے اور وہ اس کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کررہے ہیں ۔

پوری قوم اپنی بہاد افواج کے ساتھ مل کر پاکستان کے مستقبل کو بدلنے والے اس منصوبے کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہے ۔سی پیک کے آغاز سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب الدین چائولہ،ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو،یحییٰ پولانی ،عبدالوحیدشاہ،رفیق سلیمان،شاہنوازاشتیاق اوردیگرنے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں سی پیک منصوبے کا افتتاح کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔اس عظیم منصوبے کے افتتاح پر پوری قوم وفاقی حکومت اور خصوصاً آرمی چیف جنرل راحیل کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس قدر مختصر وقت میں اتنے بڑے منصوبے کے آغاز نے ثابت کیا ہے کہ تمام تر اختلافات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت ،تمام سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں ۔

سی پیک منصوبے ملک میں خوشحال کی نوید لائے گا اور دنیا بھر کی تجارت کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری ریڑھ کی ہڈی حیثیت بن جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبہ دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھارہا ہے اور مختلف حربوں سے اسے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ملک میں ہونے والی دہشت گردوں کی وارداتیں بھی دراصل سی پیک کے خلاف سازشیں ہیں ۔لیکن ہم دشمنوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم اپنی بہاد افواج کے ساتھ مل کر پاکستان کے مستقبل کو بدلنے والے اس منصوبے کی حفاظت کیلئے سینہ سپر ہے ۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا میں ایک عظیم معاشی طاقت بن کر سامنے آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :