اے این پی ضلع صوابی کے زیر اہتمام چاروں تحصیلوں کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو شفاف طریقے سے کرائی جائیگی، امیررحمن خان

منگل 15 نومبر 2016 18:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے صدر حاجی امیررحمن خان اورضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان نے کہا ہے کہ اے این پی ضلع صوابی کے زیر اہتمام چاروں تحصیلوں کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو شفاف طریقے سے کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے بعض اخبارات میں تحصیل انتخابات کے بارے میں بعض کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے بارے میں وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے نہ کسی کی ممبر شب معطل کی گئی ہے اور نہ آئین کے خلاف کوئی قدم اُٹھایا گیا۔

تحصیل انتخابات پرانے ممبر شب فہرست کے مطابق عمل میں لائی جائیگی ۔ بعض کارکن افو اہیں پھیلا رہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ انتخابات شفاف طریقہ سے عمل میں لائی جائیگی۔ضلعی کابینہ نے کسی کو نامزد نہیں کیا ہے ۔ اگر کوئی ضلعی ممبر اپنی طرف سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے ۔ تو کوئی قد عن نہیں لگائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :