کراچی، این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہوں گے

منگل 15 نومبر 2016 18:36

کراچی، این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہوں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہوں گے۔ نشست حکیم بلوچ کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خالی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 258 ملیر اور گڈاپ کے علاقے مسلم آباد، ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، کیٹل کالونی، گلشن حدید، بن قاسم، گگڑ، کاٹور، میمن گوٹھ، سندھی اور بلوچ گوٹھ سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

حلقے کو پیپلز پارٹی کا روایتی حلقہ تصور کیا جاتا تھا لیکن 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ کے حکیم بلوچ کامیاب ہوئے تھے۔ حکیم بلوچ نے مسلم لیگ کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ ایم کیو ایم کے ممتاز علی عمرانی ، تحریک انصاف کے محمد حنیف بنگش، جمعیت علما اسلام کے مولانا اکرم شاہ اور سنی تحریک کے منور علی گبول سمیت 17 امیدوار مد مقابل ہونگے۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخاب میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا لیکن روایتی سیٹ ہونے پر پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :