داتا دربارکے 973ویں سالانہ عرس مبارک کی استقبالیہ تقریبات کے سلسلہ میں ’’مقابلہ حسن قرأت و حسن تقریر‘‘کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کے 973ویں سالانہ عرس مبارک کی استقبالیہ تقریبات کے سلسلہ میں جامعہ ہجویریہ مرکز معارف اولیاء داتا دربار میں "مقابلہ حسن قرأت و حسن تقریر "کا انعقاد ہوا۔مقابلہ حسن قرأت اور مقابلہ حسن تقریر میں مختلف جامعات اور مدارس کے کثیر طلبہ نے شرکت کی ۔ جبکہ مقابلہ حسن تقریر میں مہمان خصوصی خواجہ غلام قطب الدین فریدی، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی تھے جبکہ مقابلہ حسن قرأت میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی بطور صاحب صدر تشریف فرما ہوئے۔

مقابلہ حسن قرأت میں ماڈل مدرسہ کمپنی باغ سرگودھا کے طالب علم مزمل امتیاز نے اول پوزیشن حاصل کی ، جامعہ ہجویریہ داتا دربار کے طالب علم محمد اسعدنے دوسری پوزیشن جبکہ اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے طالب محمد معاذ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مقابلہ حسن تقریر میںجامعہ نعیمیہ گڑھی شاہوکے طالب علم حافظ محمد قاسم نے پہلی پوزیشن ، منہاج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم محمد فرحان نے دوسری پوزیشن اور جامعہ رسولیہ شیرازیہ کے طالب علم محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلموں کے درمیان انعامات اور شیلڈزڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف اور مفتی محمد صدیق ہزاروی نے تقسیم کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ بدرالزمان قادری پرنسپل جامعہ ہجویریہ، قاری محمد عارف سیالوی صوبائی خطیب اوقاف ، مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربارسمیت دیگر مذہبی اور علمی شخصیات موجود تھیں۔