انفرادی رویوں اور سوچ کی تبدیلی سے ہی پر امن ، بدعنوانی سے پاک مثالی معاشرے کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے، کرپشن کے تدارک کے لیے بنائے گئے اداروں کی موجودگی کے باوجود کرپشن میں بڑے پیمانے پر کمی نہ آنے کی بنیادی وجہ عوام کا ان اداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے
جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی
منگل 15 نومبر 2016 18:44
(جاری ہے)
جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی نے طلباء کے کرپشن کے خاتمے کے لیے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کے عمل سے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی امید باندھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں کرپشن سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت کسی کی معمولی چیز استعمال کرنے کو برا نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے‘ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی کرنا دراصل کرپشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی نے طلباء و طالبات کے فن خطابت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تقریری مقابلوں کے شرکاء نے بدعنوانی کے خلاف بیزاری کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھی معاشرے میں امن ، خوشحالی اور دیانت داری کا دوام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے تدارک کے لیے بنائے گئے اداروں کی موجودگی کے با وجود کرپشن میں واضح کمی نہ ہونے کی وجہ عوام الناس کی کرپشن کی روک تھام کے اداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے۔ آج اگر ہر پڑھا لکھا ذمہ دار شہری بدعنوانی کے خلاف احتساب اداروں کا معاون بن جائے تو وہ دن دور نہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے گا۔ انہوں نے نیب قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نئی نسل کے لیے شروع کی گئی قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کی بدولت آئندہ چند سالوں میں کرپشن کا قلع قمع ہو جائے گا۔ قبل ازیں پرنسپل گرلز کالج سٹیلائیٹ ٹاؤن کوئٹہ مس نگہت اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کالجز عبدالواحد کاکٹر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں کامیاب طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.