پاکستان سوسائٹی آف سرجنز کے زیر اہتمام پوسٹ آپریشن درد میں کمی کے موضوع پر پری کانفرنس ورکشاپ

منگل 15 نومبر 2016 18:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان سوسائٹی آف سرجنز کے زیر اہتمام --- ’’ سرجیکل ویک’’ کے دوران پوسٹ آپریشن درد میں کمی کے موضوع پر پری کانفرنس ورکشاپ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پروفیسر آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے اپنے خصوصی مقالے میں مریضوں کے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کو جدید تکنیک اور طریقوں سے آگاہ کیا جنہیں اختیار کر کے مریضوں کی جلد سے جلد صحت یابی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج الائیڈ ہاسپیٹلز پروفیسر محمد عمر نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کے تمام شعبوں میں جدید علاج اور تحقیق کی سہولیات عام کی جارہی ہیں اور مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا ہے علاج کی بہتری سے مریضوں کی تکلیف میں کمی لائی جاسکتی ہے اور یہ امر خوش آئیند ہے کہ جدید طبی ریسرچ سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے -سابقہ پرنسپل اور معروف سرجن پروفیسر مصدق خان نے اس موقع پر سرجری کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی اور پری سرجری و پوسٹ سرجری سے متعلق اختیار کیئے جانے والے ایسے طریقوں سے روشناس کرایا جس سے مریض جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں -پروفیسر نعیم ضیاء نے بتایا کہ ’’ سرجیکل ویک ’’ کے دوران ہسپتال میں پری کانفرنس ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے جن میں مایہ ناز سرجن اور نوجوان ڈاکٹر شریک ہیں اور انہیں جدید سرجری کے طریقوں سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ وہ آپریشن کے دوران مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں -انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کی جلد صحت یابی سے ہسپتالوں میں زیادہ تعداد میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

ورکشاپ میں پروفیسر شگفتہ سیال, ڈاکٹر وقاص رضا, ڈاکٹر آفتاب , ڈاکٹر ہارون رشید , بریگیڈیئر امتیاز , ڈاکٹر شفیق, ڈاکٹر آصف علوی اور ڈاکٹر اورنگزیب , ڈاکٹر نواز اور ڈاکٹر ذولفقار کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :