قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کانیٹ ورک ختم ہوگیا۔آرمی چیف
جنرل راحیل شریف کاجنوبی اورشمالی وزیرستان کا دورہ،ٹی ڈی پیزکی واپسی،فاٹامیں استحکام وآپریشن اورترقیاتی منصوبوں پربریفنگ،متعددترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کیا،ضرب عضب آپریشن کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے،آئندہ نسلوں کومحفوظ اورخوشحال پاکستان دینگے،جنرل راحیل شریف کاقبائلی جرگے سے خطاب۔۔آرمی چیف کی اہلیہ نے بھی قبائلی خواتین کے اجتماع میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر
ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 18:35
میران شاہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج کے سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے آج جنوبی اورشمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔اس موقعہ پرآرمی چیف کو ٹی ڈی پیزکی واپسی،فاٹامیں استحکام وآپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے متعددترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کیا۔آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کیساتھ قبائلی عمائدین کے تعاون کوسراہا۔
جنرل راحیل شریف نے ٹی ڈی پیزکی واپسی کے عمل کی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پیزکی واپسی رواں سال طے شدہ وقت میں مکمل کی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کومحفوظ اور خوشحال پاکستان دینگے۔ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کانیٹ ورک ختم ہوگیا۔(جاری ہے)
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب آپریشن کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے۔
دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مقصدکے حصول کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشنزمیں قابل ذکرکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہشتگردی کے نیٹ ورک کوفاٹاسے ختم کردیاگیاہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے چک ملائی میں نوتعمیرشدہ آرمی پبلک سکول کاافتتاح بھی کیا۔سکول کے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔آرمی چیف کی اہلیہ نے قبائلی خواتین کے اجتماع میں بھی شرکت کی،اور قبائلی خواتین کی قربانیوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میرانشاہ میں یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کاافتتاح بھی کیا۔اسٹیڈیم میں فاٹا الیون اور یونس خان الیون کاافتتاحی میچ بھی کھیلا گیا۔آرمی چیف نے بنوں،میران شاہ اور غلام خان روڈکاافتتاح بھی کیا۔84کلومیٹرطویل سڑک یوایس ایڈکے تعاون سے ایف ڈبلیواونے تعمیرکی۔705کلومیٹرطویل اسٹریٹجک سنٹرل تجارتی کوریڈورمکمل ہوگیا۔جس سے نیاراستہ کھلنے سے بنوں اور افغانستان کاراستہ ڈیڑھ گھنٹہ کاہوگیا۔کوریڈورسے افغانستان اور سنٹرل ایشیاء تک آمدورفت ممکن ہوگئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.