قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کانیٹ ورک ختم ہوگیا۔آرمی چیف

جنرل راحیل شریف کاجنوبی اورشمالی وزیرستان کا دورہ،ٹی ڈی پیزکی واپسی،فاٹامیں استحکام وآپریشن اورترقیاتی منصوبوں پربریفنگ،متعددترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کیا،ضرب عضب آپریشن کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے،آئندہ نسلوں کومحفوظ اورخوشحال پاکستان دینگے،جنرل راحیل شریف کاقبائلی جرگے سے خطاب۔۔آرمی چیف کی اہلیہ نے بھی قبائلی خواتین کے اجتماع میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 18:35

قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کانیٹ ورک ختم ہوگیا۔آرمی چیف

میران شاہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج کے سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے آج جنوبی اورشمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔اس موقعہ پرآرمی چیف کو ٹی ڈی پیزکی واپسی،فاٹامیں استحکام وآپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے متعددترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کیا۔آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کیساتھ قبائلی عمائدین کے تعاون کوسراہا۔

جنرل راحیل شریف نے ٹی ڈی پیزکی واپسی کے عمل کی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پیزکی واپسی رواں سال طے شدہ وقت میں مکمل کی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کومحفوظ اور خوشحال پاکستان دینگے۔ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کانیٹ ورک ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب آپریشن کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے۔

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مقصدکے حصول کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشنزمیں قابل ذکرکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہشتگردی کے نیٹ ورک کوفاٹاسے ختم کردیاگیاہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے چک ملائی میں نوتعمیرشدہ آرمی پبلک سکول کاافتتاح بھی کیا۔سکول کے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔آرمی چیف کی اہلیہ نے قبائلی خواتین کے اجتماع میں بھی شرکت کی،اور قبائلی خواتین کی قربانیوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میرانشاہ میں یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کاافتتاح بھی کیا۔اسٹیڈیم میں فاٹا الیون اور یونس خان الیون کاافتتاحی میچ بھی کھیلا گیا۔آرمی چیف نے بنوں،میران شاہ اور غلام خان روڈکاافتتاح بھی کیا۔84کلومیٹرطویل سڑک یوایس ایڈکے تعاون سے ایف ڈبلیواونے تعمیرکی۔705کلومیٹرطویل اسٹریٹجک سنٹرل تجارتی کوریڈورمکمل ہوگیا۔جس سے نیاراستہ کھلنے سے بنوں اور افغانستان کاراستہ ڈیڑھ گھنٹہ کاہوگیا۔کوریڈورسے افغانستان اور سنٹرل ایشیاء تک آمدورفت ممکن ہوگئی۔

قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کانیٹ ورک ختم ہوگیا۔آرمی چیف