وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام پر عملدر آمد اور پیشرفت کا جائزہ

’پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے‘دیہی سڑکوں کی حفاظت کیلئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا موثر نظام وضع کرنے کا فیصلہ پروگرام دیہی آبادی کا طرززندگی بدل دیگا،کسانوں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک لانے میں آسانی پیدا ہوگی‘محمد شہبازشریف

منگل 15 نومبر 2016 19:01

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام پر عملدر آمد اور پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام جاری ہے ۔

خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کا تیسرا مرحلہ 30نومبر کو مکمل ہو جائے گا جس کے بعد پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام کے تحت دیہاتوں میں بسنے والے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے اورحکومت کے اس انقلابی اقدام سے دیہی معیشت مضبوط بنیاوں پر استوار ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دیہی آبادی کا طرززندگی بدل دے گااورکسانوں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک لانے میں آسانی پیدا ہوگی اوردیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے اس بے مثال پروگرام سے دیہی معیشت میں انقلاب برپاہوگا-وزیراعلی نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں اعلی معیار کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں اوراربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت کے پیش نظر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا موثر نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں کے دونوں اطراف شجرکاری کی جائی- انہوںنے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت دیہی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اوریہ پروگرام خدمت خلق کا عظیم پروگرام ہے اوراسے ہم سب نے ملکر آگے بڑھانا ہے -سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے پروگرام پر عملدرآمد اور پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزراء، سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی - صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات تنویر اسلم ملک چکوال جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے اپنے دفترسے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :