نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے عہدیداران کا صفائی اور سیوریج نظام کی خرابی پر تشویش کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 19:09

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے عہدیداران نے صفائی اور سیوریج نظام کی خرابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر محمد عامر فاروقی،سنیئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز ہاشمانی ، نائب صدر محمد انیس شمسی ، جنرل سیکرٹری شیخ محمدسلیم ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن اول نذیر احمد ، خازن دوئم اشوک کمار ، سیکریٹری لیگل ایڈ ، محمد کامران شمسی ، سیکرٹری اطلاعات عزیر السلام و دیگر عہدے داروںو دکانداروں نے نساسک انتظامیہ کی نااہلی و ناقص انتظامات کے باعث نشتر روڈ ، ریشم گلی ، مدنی اسٹریٹ ، نمک بازار ، لیاقت چوک ، مارچ بازار و دیگر اطراف کے علاقوں میں گندگی کے انبار اورڈرینج سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ و نساسک انتظامیہ سے پروز مطالبہ کیا کہ تاجروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے بھرپور اقدام کئے جائیں۔