ضلع خیرپور کے مختلف علاقوں میں نادرا کی موبائل ٹیمیں 18 نومبر تک شناختی کارڈ بنانے کیلئے موجود ہونگی

منگل 15 نومبر 2016 19:09

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ضلع خیرپور میں نادرا کی موبائل ٹیمیں 18 نومبر تک عوام کو شناختی کارڈ بنانے کیلئے موجود ہونگی۔

(جاری ہے)

نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیرپور ضلع کے تعلقہ کنگری ، کوٹڈیجی ، صوبھو دیرو، گمبٹ تعلقے کی یوسیزمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کیلئے نادرا کی موبائل ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ ٹیمیں18 نومبرتک متعلقہ تعلقوں کی تمام یوسیز میں موجود ہونگی۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ نادرا کی ٹیموں سے رابطے کریں۔

متعلقہ عنوان :