ھنگو پولیس نے 7اشتہاریوں سمیت 100مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

منگل 15 نومبر 2016 19:13

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ھنگو پولیس ان ایکشن7اشتہاری مجرمان سمیت 100مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و منشیات برامد کر لئے اس حوالے سے ڈی پی او ھنگو شاہ نظر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ھنگو پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے ھنگوپولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 7اشتہاری مجرمان سمیت 100مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4ایس ایم جی مشین ،7عدد پستول،3رائفل ،500مختلف بور کے کارتوس،ایک ہینڈ گرنیڈ ،20چارجرزاور دو کلوگرام چرس برامد کر لئے ،انہوںنے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپریشن جاری رہے گا ۔ G@ک*@ک*@ک*D}}-]SSژ*& (f ~a~@'dh~a@~`$@A․ ․ ی* !ق*1*ذ* `

متعلقہ عنوان :