تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پروفیسرراؤالطاف کے قتل کامقدمہ درج

مقدمہ پروفیسرالطاف کی مدعیت مین درج کیاگیا،قتل کامقدمہ3نامزدجبکہ2نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیاگیاہے،مقدمے میں قیصر،انتظاراورعدنان نامزدملزمان ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 18:49

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پروفیسرراؤالطاف کے قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے،مقدمہ پروفیسرالطاف کی مدعیت مین درج کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پروفیسرراؤالطاف کے قتل کے مقدمے میں 3ملزمان کونامزدجبکہ 2ملزمان کونامعلوم درج کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں قیصر،انتظاراورعدنان نامزدملزمان ہیں۔قیصرنامی ملزم مقتول پروفیسرراؤالطاف کا ہم زلف ہے۔ملزم قیصر2013ء میں اپنی اہلیہ کوبھی قتل کرچکا۔پروفیسرراؤالطاف ملزم قیصرکے کیس کی پیروی کررہے تھے۔واضح رہے سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسرالطاف کو کالج سے نکلنے کے دوران ہی موٹرسائیکل سواردوملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :