وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر خالد محمودکی ملاقات

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سابق وائس چانسلر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود نے گزشتہ روز وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ جامعات میں تدریسی و تحقیقی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر خالد محمود نے شعبہ تعلیم و تربیت میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم صرف یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی حد تک نہیں بلکہ پنجاب بھر میں تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی میںاپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جس کا واضح ثبوت چائنیز لینگوئج پروگرام کی کامیابی بھی ہے، اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے متعدد مواقعوں پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم کی کارگردگی کو سراہا ہے، جو اِن کی تعلیمی قابلیت و صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

بحیثیت وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر رئوف اعظم نے بہت کم وقت میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو ایک نئی پہچان دلوائی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے سابق وائس چانسلر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہائر ایجوکیشن کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹر خالد محمود جیسے سینئر اساتذہ کی رہنمائی نہایت ضروری ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر خالد محمود کی آمد پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے ان کا استقبال کیا اور پھولوںکا گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :