راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال میں 80فیصد بہتری آئی ،لاہورمیں ابھی مریض رپورٹ ہو رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ اسلام آباد او رراولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال میں 80فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے اور جڑواں شہروں سے مریض کم رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم ابھی کافی ویجیلنٹ رہنے کی ضرورت ہی-انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری محکموں اور ضلعی حکومتوں نے ڈینگی کی روک تھام میں انتھک محنت کی ہی-انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران، ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے نمائندوں ، پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس ، ای ڈی او ہیلتھ لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملتان، اٹک، فیصل آباد اور جہلم کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا-اجلاس کو بتایا گیاکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں اب صرف 65مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 41کا تعلق اسلام آباد اور 20کا راولپنڈی سے ہے جبکہ چار مریض دوسرے صوبے سے ہیں- ڈی سی او راولپنڈی نے بتایا کہ جڑواں شہروں سے اب ڈینگی مریض سنگل فگرمیں رپورٹ ہورہے ہیں -اجلاس میں بتایاگیا کہ لاہور میں ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (DHA ) ، گلبرگ ٹائون اور سمن آباد ٹائون سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :