پیپلزپارٹی کے جو لوگ اپنی جیب اور جوتی کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ خزانے کی کیا حفاظت کر یں گے سید زعیم حسین قادری

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جو لوگ اپنی جیب اور جوتی کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ خزانے کی کیا حفاظت کر یں گے مولانا بخش چانڈیو جیسے لوگ بات کر نے کے بہانے تلاش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مولانا بخش چانڈیو کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کی حالت اب یہ ہو چکی ہے کہ وہ اپنی جیب اور جوتی کی بھی حفاظت کر نے کے قابل نہیں ہیں ایسے لوگ اقتدار میں قومی خزانے اور ملک کے دیگر وسائل کی کیا حفاظت کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :