انگلینڈ کی بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی حیران کن نہیں ہو گی، ظفرانصاری

منگل 15 نومبر 2016 19:32

انگلینڈ کی بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی حیران ..

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) انگلش ٹیم کے آل رائونڈر ظفر انصاری نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈکلاس ہے اسلئے بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی حیران کن نہیں ہو گی۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت کر دیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بھارتی ٹیم ہوم گرائونڈ پر خطرناک حریف ہے تاہم ہماری ٹیم بھی باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اسلئے ٹیم میزبان ٹیم کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اگر ہماری ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تو اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق کے مشورے مفید ثابت ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی نوجوان بائولرز کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :